01-May-2022-ہتھیلی سامنے رکھنا
ہتھیلی سامنے رکھنا
ہتھیلی سامنے رکھنا کہ سب آنسو گریں اس میں
جو رک جائے گا ہونٹوں پرسمجھ جانا کہ وہ ہوں میں
کبھی جو چاند کو دیکھوتو تم یوں مسکرا دینا
کہ پھر بادل بھی آ جائیں سمجھ جانا کہ وہ ہوں میں
جو چل جائے ہوا ٹھنڈی تو آنکھیں بند کر لینا
جو جھونکا تیز ہو سب سےسمجھ جانا کہ وہ ہوں میں
جو زیادہ یاد آؤں میں توتم رو لینا جی بھر کے
اگر ہچکی کوئی آئےسمجھ جانا کہ وہ ہوں میں
اگر تم بھولنا چاہومجھے شاید بھلا بھی دو
مگر جب سانس آئے گی سمجھ جانا کہ وہ ہوں میں
طالب دعا ء
ڈاکٹر عبد العلیم خان
adulnoorkhan@gmail.com
Neha syed
01-May-2022 05:46 PM
اچھا لکھا ہے۔
Reply
Fareha Sameen
01-May-2022 05:33 PM
👍👍
Reply
Simran Bhagat
01-May-2022 06:54 AM
👍🏻
Reply